نئی دہلی، 28ستمبر(ایجنسی) سارک کانفرنس کو لے کر پاکستان کو دوہرا جھٹکا لگا ہے. ہندوستان کے بعد اب بنگلہ دیش نے بھی سارک کانفرنس سے کنارہ کر لیا ہے اور شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. غور ہو کہ سارک سربراہی کانفرنس پاکستان کے اسلام آباد میں نومبر کے مہینے میں منعقد ہونا ہے. پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے لئے یہ دوہرا جھٹکا ہے.
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
پاکستان کا نام لئے بغیر بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ ایک ملک اندرونی معاملات میں دخل دیتا ہے. بنگلہ دیش نے الزام لگایا کہ ایک ملک ہم آہنگی کا ماحول بگاڑ رہا ہے. ایسا ماحول سارک کانفرنس کے لئے موزوں نہیں ہے. ساتھ ہی سارک سمٹ سے بھوٹان نے بھی الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.